Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ خان نے کس بھارتی اداکار سے متاثر ہو کر انڈسٹری میں قدم رکھا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ویڈیو انٹرویو کے دوران میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ وہ کس بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اس پر سارہ خان نے سلمان خان کا نام لیا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ آپ جب انڈسٹری میں آئیں اس وقت  کس اداکار یا اداکارہ کو آئیڈیلائز کیا تھا ؟

سارہ خان نے کہا کہ ایسا نہیں تھا میں کسی کو آئیڈیلائز کرکے انڈسٹری میں آئی لیکن میں ایک چیز سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں میرے کئی مداح ہیں، میں بھارت کے ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن میرے شوہر  فلک بھارت کے سارے شوز دیکھتے ہیں، وہ انڈین موویز اور ڈراموں کے بہت بڑے فین ہیں۔

معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ بھارتی فلموں کے فین تو سب ہی ہیں، ہم بچپن سے ہی شاہ رخ خان، سلمان خان، ریتھک روشن کی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں۔