پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایک بار محبت ہو چکی آگے پتا نہیں کتنی بار ہوگی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک ایک بار محبت ہوچکی ہے، میرا ماننا ہے کہ محبت بار بار ہو سکتی ہے اور آگے کا مجھے نہیں پتا کہ کتنی بار محبت ہوگی البتہ پہلی محبت یک طرفہ نہیں تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی شوبز شخصیت پر فدا نہیں رہی، میں شوبز میں آنے سے قبل انڈسٹری سے متعلق اتنا کچھ نہیں جانتی تھی۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ جس پر کنزہ کا کہنا تھا کہ مجھے زوال سے بہت ڈر لگتا ہے، میں متعدد بار سوچتی ہوں کہ ابھی میں جوان اور خوبصورت ہوں، کبھی میں ایسی نہیں رہوں گی اور مجھے یہی سوچ کر ڈر لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصروفیات کی وجہ سے بعض اوقات اپنے خاندان کے افراد سے کئی کئی ماہ بعد ملتی ہوں، تب میں اپنے زائد العمر رشتے داروں کو دیکھتی ہوں تو وہ کافی تبدیل نظر آتے ہیں، تب سوچتی ہوں کہ کاش اپنے پیاروں کی عمر کو روک سکتی۔
View this post on Instagram




















