عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کو کاپی کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کی ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سجل علی کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں ہے، میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتی۔
View this post on Instagram
جب سجل علی سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں اُن کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار ‘گیت’ کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔
کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ ‘میں اپنی پسندیدہ ہوں’ فلم ‘جب وی میٹ’ میں کہا تھا جو کہ کافی مشہور ہوا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کی کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی پر تنقید کی۔
صارفین نے کمنٹس کیے کہ سجل علی پہلے اچھی باتیں کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے وہ دیگر اداکاروں کی طرح فالتو باتیں کرنے لگی ہیں۔


View this post on Instagram




















