Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکارہ 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

مشہور و معروف امریکی گلوکارہ کیٹ جینس 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کیٹ جینس کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث اُن کی موت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ نے اپنا آخری گانا اپنے بیٹے کے نام کیا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی وائرل ہوئی تھیں۔

کیٹ جینس میں مارچ 2022ء میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ گلوکارہ کی موت اُن کے گھر پر ہوئی۔

Kate Janis, the singer who asked her song to go viral for the sake ...

گلوکارہ کینسر کی تشخیص کے بعد اپنے علاج کے بارے میں مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی تھیں۔