Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکی کوشل کے فون وال پیپر پر کس کی تصویر لگی ہوئی ہے؟

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل، جو کہ معروف اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں ، اپنی باکمال اداکاری کیلئے جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں وکی کوشل نے اپنے فون کے وال پیپر پر لگی ہوئی تصویر کو شو آف کرتے ہوئے اس کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GQ India (@gqindia)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار اپنے فون کا وال پیپر دکھا رہے ہیں، جو کہ کترینہ کے بچپن کی تصویر تھی۔

دوران انٹرویو سیگمنٹ Things Vicky Kaushal Can’t Live Without کے دوران، نے مختصراً اپنے پیارے فون وال پیپر کو دیکھا کر سب کو حیران کر دیا، جس میں کترینہ کے بچپن کا ایک تصویر دکھایا گیا تھا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئےاداکار نے کہا، “آپ کا دن فون کے ساتھ شروع ہوتا اور اس کے ساتھ ختم ہوتا ہے، یہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔ ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جہاں آپ فون کے بغیر زندگی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

شائقین سوشل میڈیا پر اداکار کی تعریف کر رہے ہیں اور ان پر پیار کی بارش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔