بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بیٹی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں سب مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
عالمی شہرت کے حامل بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کے اور رادھیکا مرچنٹ کی’پری ویڈنگ تقریبات ‘ کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا کے چند با اثر شخصیات اور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگادئیے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راہا کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنی ممی اور پاپا کی گود میں اٹھائی ہوئی گھوم رہی ہیں۔
اداکارہ کی اپنی بیٹی راہا کو گود میں اٹھائے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں عالیہ بھٹ اور راہا آننت امبانی سے ملاقات کر رہے تھے۔
View this post on Instagram
اسی طرح دوسری ویڈیو میں راہا اپنی پاپا رنبیر کپور کی گود میں ہیں اور ابھیشک بچن انہیں پیار کررہےہیں۔
View this post on Instagram




















