نامور یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ’ڈَکی بھائی‘ نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں ڈَکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں اُن کو اپنی اہلیہ، والد اور والدہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کیے گئے وی لاگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکی بھائی نے احرام جبکہ اُن کی اہلیہ نے برقعہ زیبِ تن کیا ہوا ہے۔


کعبے کو دیکھ کر ڈَکی بھائی اور اہلیہ جذباتی ہوگئے اور غلافِ کعبہ سے لپٹ کر روئے بھی۔
مکہ مکرمہ میں سعد الرحمٰن عرف ’ڈَکی بھائی‘ کو اُن کے مداح بھی ملے جس کے ساتھ انہوں نے تصویریں بھی بنوائیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔




















