جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کو دنیا سے متعارف کرایا ہے، تب سے اس کو سوشل میڈیا پر ہر ایک نے پسند کیا ہے۔
حال ہی میں، والد رنبیر کپور کے ساتھ اپنے کزن جیہ کی سالگرہ میں شرکت کرنے والی ننھی راہا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔
اس بار، گجرات کے جام نگر میں آننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے دوران ننھی راہا کو عالیہ بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔
بعدازاں اداکارہ نے ان تین دن کی بہت سی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں پہلی بار عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی کوئی تصویر پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں عالیہ کو اپانی بیٹی راہا کے ساتھ دیکھا جاکستا ہے جو کہ ایک طرح کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔
دوسری تصویروں میں، اداکارہ نے کرینہ کپور خان کے ساتھ میک اپ کرتے ہوئے اور تینوں دنوں کے اہم مواقعوں کی تصویریں شیئر کیں ہیں۔
View this post on Instagram
علاوہ ازیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے امبانی پارٹی میں اپنے ہٹ گانے ‘کیسریا’ پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی جہاں ان کے ساتھ آکاش اور شلوکا امبانی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔




















