بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں اُن کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کنسرٹ میں قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے شرکت کی۔
گلوکار کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر عاطف اسلم اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی موجود ہیں۔

سارہ بھروانہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ‘۔
عاطف اسلم کی اہلیہ کی یہ اسٹوری ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی جس کے بعد اب یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
رواں سال 20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔





















