بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی اقرباپروری کا الزام لگانے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر برس پڑے۔
اداکار عمران ہاشمی اس وقت اپنی نئی ویب سیریز شو ٹائم کی ریلیز کے انتظار میں ہیں، جسکی کہانی بھی اقرباپروری کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔
تاہم حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی نے کہا کہ کنگنا رناوت کا پوری انڈسٹری پر اقرباپروری کا الزام لگانا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور ایک فنکار میں کنگنا کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، شاید کنگنا کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کچھ برا تجربہ ہوا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم گینگسٹر میں کنگنا کے ساتھ کام کیا، اس فلم میں مجھ سے زیادہ کنگنا کا اہم کردار تھا، یہی وجہ ہے کہ انہیں اس فلم سے انڈسٹری میں آگے آنے کا موقع ملا۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ صرف اقرباپروری والوں کو ہی دوبارہ چانس ملتا ہے۔
اداکار کے مطابق کنگنا رناوت کی اپنی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کے پیچھے پوری انڈسٹری کو موردِ الزام ٹھہرانا غلط ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کچھ نشے کے عادی ہوں گے لیکن سب نہیں ہیں۔




















