بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ہریتھک روشن اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ کا آغاز 7 مارچ سے کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگیا ہے۔
ڈائریکٹر ایان مکھرجی 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن ہریتھک روشن کی ’فائٹر‘ میں مصروفیات سے ایسا نہ ہوسکا۔
میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔
فلم میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ’پٹھان‘ ڈائریکٹر اگلی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔




















