پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ خاموش رہنا بہت بڑی طاقت ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ اب تک میں نے جتنے ڈرامہ کئے ہیں، ڈرامہ فنا کا کردار ان سب سے مختلف ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کردار میری ذاتی زندگی سے مختلف ہے اسی لیے میں نے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے اس کردار سے سیکھا ہے کہ خاموش رہنا بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈراموں میں صرف رونے دھونے والے کردار ملتے ہیں شاید میری شکل ہی ایسی ہے۔
شائستہ لودھی نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم آج بھی ماضی میں ہی کھڑے ہیں، ہمارے ہاں آج بھی یہی سوچ پائی جاتی ہے کہ بیٹا پیدا کیوں نہیں ہوا۔
View this post on Instagram
ڈراموں میں کم نظر آنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میری پہلی ترجیح میرا کلینک ہے، اس کے ساتھ ساتھ اب دو برانڈز بھی ہیں، اس لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی پراجیکٹ میں مسلسل مہینوں تک مصروف رہوں۔




















