Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آریان خان کا ہدایتکاری میں ڈیبیو کے متعلق اظہار خیال

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ڈائریکٹر بننے کا اپنا تجربہ شیئر اور بتایا یہ کتنا مختلف تھا جیسا کہ وہ پہلے فیشن تخلیقی اور کاروباری شخصیت کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اسٹارڈم نامی ویب سیریز سے ہدایتکاری میں ڈیبیو کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)

اپنے حالیہ انٹرویوز میں سے ایک میں، آریان نے ڈائریکٹر ہونے کے اپنے تجربے کو شیئر کیا اور بتایا کہ یہ کتنا مختلف تھا جیسا کہ وہ پہلے فیشن تخلیقی اور کاروباری شخصیت کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

آریان نے بتایا، “برانڈ کے تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر، میں اشتہارات شوٹ کرتا ہوں، اور ساتھ ہی فوٹو شوٹس کی نگرانی کرتا ہوں۔ بطور ڈائریکٹر مجھے ہر تفصیل، ہر شاٹ اور ہر زاویے کو دیکھنا پڑتا ہے۔”

خیال رہے کہ 2023 میں، آریان نے نہ صرف اپنا لکژری کلاتھنگ برانڈ لانچ کیا بلکہ اس کے ایک اشتہار کے لیے ڈائریکٹر بھی بنے۔ اس اشتہار میں شاہ رخ کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا تھا اور یہ وائرل ہو گیا تھا کیونکہ شائقین آریان اور شاہ رخ کو ایک پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھ کر متاثر ہوئے تھے۔

آریان کا اسٹارڈم چھ حصوں پر مشتمل شو ہے، جسے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے زیر اثر پروڈیوس کیا گیاہے۔ یہ مبینہ طور پر فلم انڈسٹری کے پس منظر پر بنائی جائے گی اور ان نوجوان ٹیلنٹ کی زندگیوں کے گرد گھومے گی جو بالی ووڈ میں اپنا نام کمانا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویب سیریز میں مونا سنگھ اور گوتمی کپور اہم کردار ادا کریں گی اور اس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، رنویر سنگھ، کرن جوہر اور بوبی دیول خصوصی طور پر نظر آئیں گے۔