Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی؛ گلوکارہ چنمئی سری پدا بھارتیوں پر برس پڑیں!

بھارت کی معروف گلوکارہ چنمئی سری پدا نے ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ چنمئی سری پدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بھارتیوں پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام بھارتی اس وقت فخر کر سکتے ہیں جب ‘چند’ بھارتی اولمپک تمغہ جیتتے ہیں تو تمام بھارتیوں کو اس وقت بھی شرم آنی چاہیے جب ‘چند’ بھارتی مرد کسی غیر ملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم مارچ جمعے کی رات جھاڑ کھنڈ کے ایک سنسان علاقے میں اپنے عارضی خیمے میں رات گزارنے کے لیے قیام کرنے والے ہسپانوی جوڑے پر 7 افراد نے حملہ کرکے خواتین کو زیادتی اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہسپانوی جوڑا موٹر سائیکل پر بنگلا دیش سے جھارکھنڈ پہنچا تھا اور بہار کے راستے نیپال جا رہے تھے۔ 28 سالہ بیوی اور 64 سالہ شوہر کو شدید چوٹوں کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔