ممبئی میں باندرہ ویسٹ کے اعلیٰ درجے کے پالی ہل علاقے میں نوروج ہل سوسائٹی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز رہائش پذیر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ مبینہ طور پر 17 منزلہ اونچی عمارت کی 13 ویں منزل پر کچن میں لگی تھی۔
View this post on Instagram
واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر، چار فائر انجن، تین جمبو ٹینکرز، اور ایک سانس لینے والی وین کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا تھا۔
آگ لگنے کا واقعہ بدھ، 6 مارچ کو نرگس دت روڈ پر رات 8 بجے کے قریب پیش آیا تاہم مقامی لوگوں کے مطابق نوروج ہل سوسائٹی کی 14ویں منزل پر واقع ایک کمرے میں لگی تھی۔
خیال رہے کہ عمارت 17 منزلہ تھی اور اس کی 14 ویں منزل میں آگ لگی جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس عمارت کی 15ویں منزل پر رہتی ہیں۔




















