Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی ہدایتکار چل بسے

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تیلگو فلم ہدایتکار سوریا کرن چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کرن گزشتہ روز 48 سال کی عمر میں چنئی میں واقع اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔

تصویر سوشل میڈیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کا چنئی کے جی ای ایم اسپتال میں یرقان کا علاج جاری تھا تاہم وہ اس بیماری سے جانبر نہ ہوسکے۔

چائلڈ اسٹار سے ہدایتکار بننے والے سوریا کرن تیلگو فلم انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت تھے۔

انہوں نے 1978 میں بطور چائلڈ ایکٹر ملیالم فلم اسنیکن اورو پینو سے اپنے کیریئر کا  آغاز کیا۔