معروف بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
حال ہی میں سونم باجوہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو پنجاب زبان میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ان کا دل بہت کرتا ہے کہ وہ پاکستان جائیں کیونکہ ان کے بہت سارے دوست وہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار ضرور پاکستان جائیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی خواہش پوری ہوگی۔
سونم باجوہ نے محبتیں دینے اور پسند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام افراد کی مشکور ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ان کا خواب پورا ہوگا اور وہ ایک دن پاکستان جائیں گی، جہاں وہ کرتارپور بھی جائیں گی۔
مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی سونم باجوہ متعدد بار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں اور وہ فواد علی خان کو اپنا پسندیدہ اداکار جبکہ سجل علی کو پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔
View this post on Instagram




















