Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس نے عارضی طور پر اپنے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا بند کیا جائے کہ حاملہ خواتین ایک ساتھ گھر اور کام کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں اور یہ کہ انہیں اپنے لیے ایسی بات کہنے کی کیا ضرورت ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر اسکرین سے دور رہنا اور کام چھوڑنا الگ الگ باتیں ہیں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ یہ بات واضح الفاظ میں یاد رکھی جانی چاہئیے کہ کوئی کسی چیز کو نہیں چھوڑ رہا۔

واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس نے چند روز قبل اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے کچھ عرصے اور کم سے کم ایک سال تک اسکرین سے دور رہیں گی۔