پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت روحانی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت روحانی ہیں، وہ اپنے مذہبی پہلو کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں اور کبھی بھی اپنی نماز یا عمرہ کے سفر یا اعتکاف کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر نہیں کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ وہ تین بار اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈسٹری میں آکر لوگ مذہب سے دور ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ عمرے پر گئیں اور واپس آئیں تو بہت سارے لوگوں نے انہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجے لیکن ایک لڑکی جو اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھیں انہوں نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہیں، پھر میں نے کہا کہ ’اللہ بلاتا ہے عمرے پر۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ لڑکی اسی انڈسٹری کی ہیں اور وہ مجھے جانتی ہیں، میں نے عمرہ ادا کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ نہیں کی تھی۔
View this post on Instagram




















