Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی گلوکار کی خودکشی کرنے کی کوشش

بھارت کے مشہور و معروف گلوکار کیلاش کھیر نے کہا ہے کہ ایک بار انہوں نے دریائے گنگا میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار کیلاش کھیر کا کہنا تھا کہ میوزک انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل انہیں بہت زیادہ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فوٹو : انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ جوانی میں انہوں نے ایکسپورٹ کا کام شروع کیا جس میں انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنڈٹ بننے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے اسی لئے وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے۔

کیلاش کھیر نے بتایا کہ انہوں نے گنگا میں جاکر چھلانگ لگادی لیکن ایک شخص نے انہیں بچا لیا اور اس دن کے بعد انہوں نے خودکشی کی کوشش نہیں کی۔