بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی عالمی اپنی اگلی فلم میں رکشہ ڈرائیور کا کردار ادا کرنے والی ہیں جو کہ بلا عنوان ڈرامہ ایک ایسی عورت کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔
خواتین کے عالمی دن پر اداکارہ ہما قریشی نے اپنی ایک نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں وہ ممکنہ رکشہ ڈرائیور کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram
یہ فلم ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس نے ایک بغاوت کو جنم دیا جو کہ خواتین کو اپنی قسمت بنانے کی تحریک کا آغاز تھا۔
ایچیلون پروڈکشن کے وشال رانا نے کردار کو زندہ کرنے کی اداکارہ کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی توقعات ظاہر کی ہیں۔
وپل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جیو اسٹوڈیو اور ایچیلون پروڈکشن کے بینر تلے جیوتی دیشپانڈے اور وشال رانا نے پروڈیوس کیا ہے۔




















