2022 میں، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ D’yavol X لانچ کیا جس کے اشتہار میں ان کے سپر اسٹار والد شاہ رخ خان شامل تھے۔
اب، تازہ ترین مہم میں، وہ ایک نئے اشتہار کے لیے اپنے سپر اسٹار والد اور اپنی بہن سہانا خان کو ساتھ لائے ہیں۔ مہم کی تازہ ترین تصاویر میں، سہانا ایک شاندار انداز میں نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
برانڈ کے پیج پر سہانا خان کی اسٹریٹ ویئر کلیکشن پہنے تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی گئی ہے۔
اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، شاہ رخ خان نے اس برانڈ کے لیے ایک نئے اشتہار کا کلپ شیئر کیا تھا جس میں انہیں سہانا کے ساتھ نظر آئے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ سہانا خان نے پچھلے سال زویا اختر کی دی آرچیز سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اب وہ اپنے والد سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ سوجوئے گھوش کی کنگ میں نظر آئیں گی۔




















