بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنو نے بالآخر اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔
تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب بھی شادی کرنے کا فیصلہ کروں گی تو وہ فیصلہ میری اپنی شرائط پر ہوگا اور میں اپنی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بات دوسروں کو اس طرح دباؤ میں نہیں بلکہ مناسب وقت پر بتاتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی اور جب بھی کروں گی آپ کو اس کے بارے میں پتا چل جائے گا اگر مجھے اس کیلئے درست جگہ اور لمحہ ملا تو میں خود اس بارے میں بات کروں گی۔
View this post on Instagram
بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ نے کہا کہ میں فی الحال سنگل ہوں، میں اپنے رشتے سے متعلق بہت ایماندار ہوں ایسا نہیں ہے کہ میں نے اسے چھپایا ہو، اس لیے جب بھی یہ شادی ہوگی آپ کو معلوم ہوجائے گا۔




















