Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ فضیلہ قاضی کا عورتوں کو اہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے عورتوں کو اہم مشورہ دیدیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے گھر کے کاموں میں اُن کی مدد کرتے ہیں جبکہ چھوٹے بیٹے کو بہت اچھا کھانا بھی پکانا آتا ہے جبکہ بڑی بہو نے بھی سسرال کے پکوان سیکھ لیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر اور اداکار قیصر نظامانی پر کبھی شک نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر خواتین بھی اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے کوئی مصروفیت ڈھونڈ لیں، کیونکہ جو عورتیں بیکار بیٹھی رہتی ہیں وہی اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل عورتیں اپنے بچوں کو موبائل پکڑا دیتی ہیں اور خود پورا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں، اب اگر کسی ڈرامے میں شوہر کو بے وفائی کرتا دکھایا جائے تو خود بھی یہ ہی سوچیں گی اور اپنے شوہروں پر شک کرنے لگ جائیں گی۔

فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ خواتین خود کو گھر اور بچوں میں مصروف رکھیں اور ڈراموں کو ڈراموں کی حد تک ہی رہنے دیں۔