Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے معاشرے میں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں، جویریہ سعود

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اگر کوئی عورت کامیاب ہوتی ہے تو اس کی پہلی بنیاد اس کے گھر سے ہی شروع ہوتی ہے خصوصاً اس کے گھر کے مردوں سے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو میرے والد اور بھائی نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور آج میں جو کچھ ہوں اس میں ان کا بہت اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ سعود سے شادی سے قبل میں صرف اداکارہ تھی، یہ سعود تھے جنہوں نے احساس دلایا کہ مجھ میں دیگر صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ سعود نے مجھے لکھنے کی طرف مائل کیا تو ڈرامے لکھنے شروع کئے اور وہ سب کیا جو ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی لیکن ہمت نہیں تھی کبھی کرنے کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت دنیا میں چاہئے جتنی بھی کامیاب ہوجائے اگر اس کے اہلِ خانہ اس کی خوشی میں خوش نہیں ہیں تو اس کی خوشی ہمیشہ ادھوری ہی رہتی ہے۔