Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو میرے والد اس کے خلاف تھے، اداکارہ کریتی سینن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو میرے والد اس کے خلاف تھے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کریتی سینن کا کہنا تھا کہ جب وہ ماڈلنگ کا آغاز کر رہی تھیں تو اُن کے والد اس حق میں نہیں تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو میرے والد اس کے خلاف تھے، وہ کہتے تھے کہ ماڈلنگ میری پڑھائی میں رکاوٹ ڈالے گی، کیا فائدہ ہے؟ یہ پڑھنے والی بچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ پڑھائی کرنے والی بچی تھی اور اس کے باوجود میں ماڈل بننا چاہتی تھی لیکن آپ جب پروفیشنل طور پر ماڈلنگ شروع کرتے ہیں تو وہ آپ کے والدین سے کنٹریکٹ پر دستخط کرواتے ہیں کیونکہ آپ کی عمر کافی چھوٹی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کریتی سینن متعدد فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)