Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگوں کے بدلے ہوئے رویے سے تکلیف ہوتی ہے، سارہ علی خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ انہیں لوگوں کے بدلے ہوئے رویے سے تکلیف ہوتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری تمام فلمیں اچھا کام کریں لیکن ساتھ ہی میں اب ناکامیوں کی تھوڑی عادی بھی ہوچکی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

انہوں نے کہا کہ جب میں نے سال 2018 میں انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا تو مجھے لوگوں اور میڈیا کی جانب سے بہت پیار ملا تھا، مجھے ایسا لگا جیسے میں دنیا میں سب سے آگے ہوں، میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا پیار نہیں دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن چند سالوں بعد جب میری کچھ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں تو وہی لوگ جو میرے دوست ہوا کرتے تھے، مجھے پیار کرتے تھے اُنہوں نے میرے ساتھ بُرا سلوک کرنا شروع کردیا۔

سارہ علی خان نے بتایا کہ پہلے جو لوگ مجھے اپنی پارٹیوں میں مدعو کرتے تھے وہ اب کہتے ہیں کہ اگر میں اُن کی پارٹیوں میں شرکت نہ بھی کروں تو ٹھیک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کے بدلے ہوئے رویے سے تکلیف ہوتی ہے، مجھے راتوں رات آسمان سے زمین پر گِرا دیا گیا لیکن میں اب اس سب کی عادی ہونے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ کامیابی اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں۔