Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسان کے پاس جو ہو اسے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ انسان کے پاس جو ہو اسے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں مثبت سوچ پیدا کریں پریشانیاں سب کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن مثبت اور مضبوط رہیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملازموں کی وفاداری کیلئے ان کی عزت کریں کیونکہ ان کے کام کا تو آپ معاوضہ دے سکتے ہیں لیکن ان کی وفاداری کے بدلے میں آپ انہیں جتنی عزت وہ کم ہے انہیں طنز اور طعنے نہ دیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں لوگوں کو ہنسنے مسکرانے کی ضرورت ہے، اور سوچنے کا انداز مختلف ہونے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے خواتین کی حوصلہ افذائی کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں موجود رہنے والی خواتین اپنے آپ کو مصروف رکھیں، سلائی کرنا، کڑاہی کرنا یا کھانے بنانا بھی آرٹ ہے اور یہ چیزیں اپنے آپ کو خوش اور زندہ رکھنے کیلئے کریں اور کبھی مایوس نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کے پاس جو ہو اسے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے، کچھ لوگ سب کچھ پاس ہونے کے باوجود شکر نہیں کرتے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو ایک کمرے میں رہتے ہیں لیکن ان کے پاس جو ہے وہ اسے اچھا سمجھ کر شکر ادا کرتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ان کے ساتھ پریشانیاں نہیں لیکن ان کا ذہن اور سوچ اچھی ہے۔