پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے ہمشکل مداح سے ملاقات کی۔
اداکار کے ہمشکل کا نام یاسر عمار ہے جوکہ خود بھی ایک ٹک ٹاکر ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی شخصیت اور اداکاری کے باعث کافی مشہور ہیں، تاہم حمزہ علی عباسی سے مشابہت کے باعث انہیں زیادہ شہرت ملی۔
وائرل ویڈیو میں ان دونوں مشہور شخصیات کے درمیان بے مثال مشابہت نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران ہی کر دیا۔
حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل مداح سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔
View this post on Instagram
یاسر عمار اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر متعدد انٹرویوز دے چکے ہیں ، جبکہ اُن کی اپنے پسندیدہ اور ہمشکل اداکار سے ملاقات کی خواہش اب جا کر پوری ہوئی ہے۔
View this post on Instagram




















