Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئی

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار پلکت سمراٹ اور اداکارہ کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی 15 مارچ جمعہ کے روز ہوئی جس میں ان کے خاندان کے قریبی افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے جوڑی  نے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں دونوں بےحد خوش نظر آرہے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda)

شادی کی تقریب کے لیے، کریتی نے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھا جبکہ پلکت نے سبز رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

خیال رہے کہ کریتی کھربندا اور پلکٹ سمراٹ نے 2018 کی فلم ویرے کی ویڈنگ میں ساتھ کام کیا۔ انہوں نے 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم پاگل پنتی میں بھی اسکرین شیئر کی۔

اس کے علاوہ کریتی کھربندا نے پلکیت سمراٹ کے ساتھ بیجوئے نمبیار کی تاش میں بھی کام کیا، جس میں ہرش وردھن رانے، جم سربھ، سنجیدہ شیخ اور ابھیمنیو سنگھ بھی تھے۔

کریتی کھربندا نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ہاؤس فل 4 اور پاگل پنتی جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ وہ آخری بار 14 پھیرے میں نظر آئی تھیں، جس میں ساتھ اداکار وکرانت میسی تھے۔

دوسری جانب پلکت سمراٹ فلموں کی فکرے سیریز کے اسٹار ہیں۔ انہوں نے ڈولی کی ڈولی، بنگستان، صنم ری، جنونیت اور ہاتھی میرے ساتھی جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔