پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر گراہم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لوگوں کو آگاہ کیا کہ اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ گراہم اور میں بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شئیر کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتے ہیں جو اسے زندگی میں آنے والے چیلنجز میں ہمت، محبت اور طاقت، خوشی دے اور زندگی بھر اس کی حفاظت کرے۔
فاطمہ بھٹو نے یہ بھی لکھا کہ جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہونا چاہیے میرے ذہن میں ہمیشہ اپنے والد کے نام آیا۔
فاطمہ بھٹو نے ساتھ ہی تصویر شئیر کی جس میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’میر مرتضیٰ بیرا‘ رکھا ہے۔
اس کے ساتھ ہی والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
فاطمہ بھٹو نامور لکھاری اور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ مرحوم مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہیں۔
واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو کا نکاح اپریل 2023 میں گراہم کے ساتھ ہوا تھا، نکاح کی مختصر تقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں منعقد ہوئی جہاں فاطمہ بھٹو کے قریبی دوست اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔





















