عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت سوسانجھ کے ساتھ لائیو کنسرٹ میں پنجابی گانا گا کر محفل ہی لوٹ لی۔
ایڈ شیران نے ممبئی میں منعقدہ کنسرٹ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ مل کر ان کا پنجابی گانا ’ لور‘ گایا جسے سننے کے بعد شائقین کے ہوش ہی اڑ گئے اور سب حد محظوظ ہوئے۔
View this post on Instagram
عالمی شہرت کے حامل انگلش گلوکار ایڈ شیران ان دنوں بھارت میں موجود ہیں اور انہوں نے اس دوران کئی مشہور بھارتی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے ان کے اعزاز میں اپنے گھر ’منت‘ میں پارٹی کا اہتمام بھی کیا اور انہیں اپنا فلمی سگنیچیر پوز بھی سکھایا ، جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔
ایڈ شیران کے مقبول گانوں میں ‘پرفیکٹ’ ، شیپ آف یو’ اور ‘فوٹوگراف’ قابل ذکر ہیں ۔




















