پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے، اخلاقی اقتداروں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔




















