پاکستان کے معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر نے بتایا کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریباً سوا 2 کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے ایک دوست نے مجھے ٹریڈنگ کا مشورہ دیا، اس کے مشورہ پر میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ٹریڈنگ پر پیسہ لگایا جبکہ کنول اس کے خلاف تھی لیکن میں نے اس کی ایک نہ سُنی اور اپنے دوست کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر ٹریڈنگ پر پیسے لگائے تو شروع میں ہمیں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، ابتداً بڑے بھائی نے نقصان کے بعد مزید پیسے لگانے سے منع کردیا تھا۔
ذوالقرنین سکندر کے مطابق جب میں نے اس حوالے سے مذکورہ دوست کو بتایا کہ اتنا نقصان ہوگیا ہے تو اُس نے کہا کہ یہ تو ہوتا رہتا ہے، تُم مزید پیسہ لگاؤ تو تُمہیں لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا تو میں اس کی باتیں سن کر لالچ میں آگیا، میں نے اور میرے چھوٹے بھائی نے اپنے اکاؤنٹ کی ساری رقم ٹریڈنگ پر لگا دی۔
یوٹیوبر نے بتایا کہ اُس کے بعد ہم عُمرہ کرنے چلے گئے، وہاں جاکر چھوٹے بھائی کا فون آیا اُس نے روتے ہوئے بتایا کہ ہماری ساری رقم ڈوب گئی ہے، اس طرح ہمیں سوا 2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے اللہ سے دعا کی کہ میرے دل و دماغ سے ٹریڈنگ کا لالچ نکال دے کیونکہ میں مزید نقصان اور پریشانی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے عُمرہ سے واپس آکر ہمیشہ کے لیے ٹریڈنگ چھوڑ دی اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ٹریڈنگ حرام ہے۔




















