Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں ریما خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ خانہ کعبہ کی زیارت دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے ایک گہرا روحانی اور اہم تجربہ ہے۔

ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شئیر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔