بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ اپنی والدہ کے لیے باعثِ فخر بننا میری زندگی کا مقصد ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ فلموں میں پرفارمنس کے حوالے سے اپنی والدہ کے لیے باعثِ فخر بننا ان کی زندگی کا مقصد ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی ابراہیم کو متاثر کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ابراہیم نے میری فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے، کو دیکھنے کے بعد مجھ سے کہا تھا کہ آپا جان مجھے آپ پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم جب کہتا ہے کہ میری بہن کا گانا اچھا ہے اور پھر وہ تنہا ایک ٹریلر کے بعد دوسرے ٹریلر کو دیکھتا اور خوش ہوتا ہے۔
سارہ علی خان نے کہا کہ پھر جب میں خود کسی فلم کو دیکھتی ہوں جیسے مذکورہ فلم ہے تو پھر مجھے اپنے کام کی توثیق محسوس ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم سمبا اور کیدرناتھ کے بعد پہلے ہی عوامی پذیرائی مل گئی تھی لیکن اپنی جانب سے میں خود کی توثیق نہیں کر پا رہی تھی۔ اب تعریف کی میں بھوکی ہوگئی ہوں کیونکہ درمیانی عرصے میں یہ کہیں گم ہو گیا تھا جو اب مل رہا ہے۔




















