بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پیشہ ورانہ وابستگیوں کے لیے بھارت واپس آچکے ہیں لیکن اداکارہ انوشکا شرما اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں ہی قیام پزیر ہیں جس کی وجہ سے بہت سے افواہوں گردش کرنے لگی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اور انوشکا کے مستقبل میں برطانیہ منتقل ہونے کے ممکنہ منصوبوں کے متعلق قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں۔
آن لائن گردش کرنے والی ایک ریڈیٹ پوسٹ نے انوشکا کے برطانیہ میں طویل قیام اور خاندان کے لیے ممکنہ اقدام کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔
دوسری جانب صارفین کی جانب سے پوسٹ پر کئے جانے والے کمنٹس میں بھی ملے جلے ردعمل موصول ہوئے ہیں جس میں ایک صارف کا کہنا ہے کہ “میں نے جو سنا ہے شاید وہ کریں گے۔” جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ “میں نے انوشکا اور ویرات کو لندن میں دیکھا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ یہاں شفٹ ہو جائیں گے۔‘‘
خیال رہے کہ ویرات رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاری کر رہے ہیں تاہم شائقین جوڑے کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کسی بھی اپ ڈیٹ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے حال ہی میں لندن میں 15 فروری 2024 کو اپنے دوسرے بچے، اکائے کا استقبال کیا ہے جبکہ پہلی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی تھیں۔




















