Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کے نام کا اثر؛ آریان خان کے برانڈ کی جیکٹ لاکھوں روپے میں فروخت

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی 3 لاکھ روپے قیمت کی جیکٹ 24 گھنٹوں میں فروخت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اور ان کی فیملی نے آریان خان کے برانڈ کی تشہیر کے لیے ڈینم کی جیکٹ پہنی تھی جسے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by D’YAVOL X (@dyavol.x)

ڈینم کی جیکٹ جس کی قیمت 99 ہزار بھارتی روپے رکھی گئی تھی 24 گھنٹے میں فروخت ہوگئی، عام طور پر ڈینم جیکٹس اتنی مہنگی نہیں ہوتیں۔

اداکار کے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ڈی یا وول ایکس کو 2023 میں لانچ کیا گیا تھا اور شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ برانڈ کے ملبوسات کے لیے ماڈلنگ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by D’YAVOL X (@dyavol.x)

آریان خان کے برانڈ کی ہر چیز عام مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی مہنگی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by D’YAVOL X (@dyavol.x)