پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یشمیٰ گِل نے کہا ہے کہ انسان میں خدا کا خوف ہونا بہت ضروری ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں یشمیٰ گِل نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بیان کیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس کی اخلاقی اقدار اچھی ہوں کیونکہ جب انسان اچھا ہو تو باقی چیزیں زندگی میں خوبخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص میں خدا کا خوف ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ تبھی اسے یہ صحیح سے پتہ ہوگا کہ اسے کسی انسان کا اور اس کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنا ہے۔
یشمیٰ گِل نے کہا کہ میری والدہ میری شادی کے بارے میں مجھ سے بالکل ہی الگ خیالات رکھتی ہیں اور آج کل وہ ہماری ملازمہ سے میری دوست کا نمبر مانگ رہی ہیں تاکہ میری دوست مجھے میرے کزن سے شادی کرنے کے لیے منانے پر راضی کرسکے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ میری شادی مجھ سے عمر میں 4 سال چھوٹے میرے کزن سے اس لیے کروانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ بطور ماڈل شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے والا ہے۔




















