Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عورت مارچ مردوں سے نفرت کا نام نہیں ہے، اداکارہ رابعہ کلثوم

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ عورت مارچ مردوں سے نفرت کا نام نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ فیمنزم کا آغاز جن مظلوم خواتین کے لیے کیا گیا تھا ان تک اس مہم کا اصل پیغام پہنچ ہی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیہی علاقوں میں کوئی مرد ایسا پلے کارڈ دیکھ لے جس کے اوپر لکھا ہو کہ اپنا موزہ خود ڈھونڈو تو وہ اس کا انتہائی غلط مطلب سمجھے گا اور ایسا پلے کارڈ دیکھ کر وہ اپنی بیوی کو تین بار اور مارے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ موزہ خود ڈھونڈیں اور اپنا کھانا خود گرم کریں جیسی چیزوں سے باہر آجائیں کیونکہ فیمنزم تو بہت وسیع موضوع ہے جس کا یہ چھوٹے موٹے گھریلو جھگڑوں اور بکواس باتوں سے مطلب ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رابعہ کلثوم نے کہا کہ میں عورت مارچ کی مخالفت نہیں کر رہی لیکن عورت مارچ جس ڈائریکشن میں جا رہی ہے وہ مجھے پسند نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ عورت مارچ مردوں سے نفرت کا نام نہیں ہے بلکہ یہ تو عورتوں کے حقوق کا نام ہے کہ کوئی اپنی بیٹی کو تعلیم حاصل کرنے اور اپنا کیریئر بنانے سے نہیں روک سکتے لیکن ہماری عورت مارچ صرف مردوں تک ہی محدود ہوگئی ہے۔