Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موت کو بہت قریب سے دیکھ چکا ہوں، اداکار سمیع خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سمیع خان نے کہا ہے کہ میں موت کو بہت قریب سے دیکھ چکا ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سمیع خان نے گزشتہ سال کے ایک مشکل سفر کی داستان سنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan (@sami_khan.official)

انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ سال ماہِ رمضان میں کراچی سے لاہور جانے کے لیے سفر کر رہا تھا تو فلائٹ کے دوران تمام مسافروں کو بتایا گیا کہ راستے میں موسم صاف ہے لیکن لاہور میں طوفان ہے تو شاید تھوڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز کو لاہور کے قریب پہنچتے ہی بہت زیادہ ہنگامہ خیزی کا سامنا کرنا پڑا اور جب جہاز لاہور ائیر پورٹ پر رن وے پر بس لینڈ ہونے ہی والا تھا تو اس میں عجیب سی آواز آئی پھر جہاز میں میرے ساتھ جو صاحب کھڑکی کے پاس بیٹھے تھے اُنہوں نے ایک نظر باہر دیکھنے کے بعد کہا کہ جہاز کے ٹائر نہیں کُھلے۔

اداکار نے کہا کہ اپنے برابر میں بیٹھے صاحب کی یہ بات سننے کے بعد میں نے کہا کہ اب ہم لوگ صرف کلمہ ہی پڑھ سکتے ہیں پھر جہاز وہاں لینڈ ہونے کی بجائے واپس اُوپر کی جانب پرواز کر گیا اور اس وقت جہاز میں موجود تمام مسافر کلمہ پڑھ رہے تھے اور سب کو یہی لگ رہا تھا کہ بس اب موت ہمارے سر پر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan (@sami_khan.official)

سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت صرف یہ دعا کر رہا تھا کہ بس اب یہ دوبارہ یہاں جہاز کو لینڈ کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ لاہور کا موسم بہت خراب تھا اور پھر وہی ہوا پائلٹ نے اعلان کیا کہ یہاں جہاز کو لینڈ کرنا کافی  خطرناک ہے اس لیے ہم اسلام آباد جا رہے ہیں جس کے بعد جہاز کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا گیا۔