Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار جنید خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جنید خان کے بارے میں یہ خبریں گرم ہیں کہ وہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر خوب وائرل ہورہی ہے کہ پاکستانی اداکار جنید خان لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ فلم کرنے والے ہیں۔

اب جنید خان نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ خوشی کپور کے ساتھ ان کی فلم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

dffsfddf

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ان کے اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے درمیان کنفیوژ ہوگئے جس کی وجہ سے غلط خبر پھیلی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فنکاروں کا اسی طرح اشتراک ہونا چاہئے جیسے پہلے ہوا کرتا تھا۔