Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ زرین خان کی یتیم بچیوں کیساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زرین خان کی یتیم بچیوں کیساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں زرین خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی ویڈیوز شئیر کیں جس میں وہ مسلمان یتیم بچیوں کے ساتھ کیک کاٹتی اور روزہ افطار کرتی دکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zareen Khan ✨ (@zareenkhan)

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری سالگرہ رمضان میں آئی، اس بار اپنی سالگرہ انجمن اسلام یتیم خانے میں 6 سے 18 سال کی عمر کی یتیم بچیوں کے ساتھ منانا ناقابل فراموش اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا، ہم چھوٹی چھوٹی محرومیوں پر کڑھتے ہیں لیکن ان بچیوں کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ان کی محرومی سب سے بڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان بچیوں نے میرے لیے جو دعائیں کیں اور مجھے محبت دی اس نے میرے دل کو جو خوشی دی وہ ناقابل بیان ہے، میں اتنی اچھی سالگرہ منانے پر ان بچیوں کا شکر ادا کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zareen Khan ✨ (@zareenkhan)

ویڈیوز میں اداکارہ یتیم بچیوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر افطاری کرتی نظر آئیں۔