بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے جاری پروجیکٹس ’ڈان3‘، ’شکتی مان‘ اور آدھتیہ دھر کی فلم کے علاوہ کوئی نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار رواں برس کے آخر میں انڈسٹری سے وقفہ لے کر اپنی اہلیہ دیپیکا اور بچے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
واضح رہے کہ اس جوڑے نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق 29 فروری کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔
View this post on Instagram




















