Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کرنے کا فیصلہ میرے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، اداکار منیب بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ شادی کرنے کا فیصلہ اُن کے لئے بہت اچھا ثابت ہوا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایمن سے شادی اس وقت کی جب میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے بہت قریب تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں انسان کو پیسہ اور شہرت ملتی ہے اور  میں نے کئی بار اس کے بعد لوگوں کو اپنی زندگی میں گمراہ بھی ہوتے دیکھا ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایسا نہیں چاہتا تھا اسی لیے میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ میرے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ایمن کے گھر رشتہ بھیجا تو میرے سسرال والوں نے رشتہ تو فوراً قبول کرلیا لیکن شادی کے لیے ایمن کے 18 سال کے ہونے تک کا انتظار کرنے کو کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

 انہوں نے کہا کہ میری ساس کو یہ پریشانی بھی تھی کہ اتنی چھوٹی عمر میں ان کی بیٹی پورے گھر کی ذمہ داری کیسے اُٹھائے گی تو میری فیملی نے اُنہیں تسلی دی کہ ہمارے گھر میں سب لوگ بہت خیال رکھنے والے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔