Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے تصاویر پوسٹ کیں اور عُمرے کی ادائیگی پر اللہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ہانیہ عامر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔