عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔
حال ہی میں عاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تصاویر شیئر کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں عاطف اسلم اپنی بیٹی کو ہوا میں اُچھال رہے ہیں جبکہ باپ بیٹی کی اس جوڑی نے سفید رنگ کے لباس زیبِ تن کیے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بابا نے شہزادی کا جوتا اپنی جیب میں رکھا ہے جب حلیمہ کو چاہیے ہوگا بتا دینا۔
انہوں نے ننھی حلیمہ سے اپنی بےلوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک دی اور ساتھ ہی بیٹی کی تاریخ پیدائش بھی درج کی۔
مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی بیٹی کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2023 میں پہلے روزے کو عاطف اسلم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
View this post on Instagram




















