Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واکا واکا گرل شکیرا کی 7 سال بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی

متعدد گریمی ایوارڈز یافتہ اور سال 2010 کے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے منفرد ٹائٹل سانگ ’واکا واکا‘ سے مشہور ہونے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا نے 7  سال کے بعد اپنی نئی البم سے موسیقی کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

امریکا (میامی) میں ان کی نئی البم ’لاس میجریز‘  کی تقریب رونمائی ہوئی ، اپنے منفرد انداز کے باعث ایونٹ میں شکیرا مرکز نگاہ بن گئیں۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’وہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں ،آنے والا کل ہمیشہ اچھا ہوتا ہے ، اس البم میں فینز کو یہی پیغام ملے گا‘۔

ٹیکس فراڈ کیس اور اپنے پارٹنر سے علیحدگی کے بعد شکیرا نے میوزک کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

ان کی اب تک 80 لاکھ سے زائد البمز فروخت ہوچکی ہیں ، شکیرا نے تین بار گریمی ایوارڈ بھی جیتا۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں شکیرا کا عالمی شہرت کا حامل بیلی ڈانسنگ پوز میں 21 فٹ اونچا مجسمہ ان کے آبائی شہر بیرنکویلا میں ایک پارک میں نصب کیا گیا۔

اس 21 فٹ اونچے مجسمے میں گلوکارہ کے مشہور بیلی ڈانسنگ پوز کو ہی اہمیت دی گئی ہے۔

شکیرا کے والدین اس مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر موجود تھے تاہم گلوکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس مجسمے کی وجہ سے بے حد عزت ملی ہے اور بیرنکویلا ہمیشہ ان کا گھر رہے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakira (@shakira)

اس موقع پر میئر کا کہنا تھا کہ وہ شکیرا کو مقامی بچوں کے کنسرٹس میں گاتے ہوئے دیکھا کرتے تھے، یہ مجسہ نا صرف شکیرا کی نمائندگی کررہا ہے بلکہ یہ لاکھوں لڑکیوں کے خوابوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔