Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی ہوگئی؟ انٹرویو میں اداکار نے نیا انکشاف کردیا

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کی خبروں سے متعلق پہلی بار گفتگو کی ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات کی۔

  دورانِ گفتگو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا آغا گھر کے کام کرنے میں ماہر ہیں؟‘

سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پرسوں پہلی بار بیف لائم اسپیگیٹی بنائی جو بہت اچھی بنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب بہت طویل عرصہ گزر گیا ہے میں نے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں رکھا۔ میں نے 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مجھے گھریلو کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں چاہیے۔

آغا علی نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے کام کو اور گھریلو ملازم کو مینیج نہیں کر پا رہا تھا۔ میں 10 سے 12 گھنٹے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہوں اور اب میں اکیلے رہتا ہوں تو مجھ سے یہ سب مینیج نہیں ہورہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ گھریلو ملازم کی ٹائمنگ مینیج نہیں ہوتی تھی، کبھی ایسا ہوتا تھا کہ میں کام کے لیے نکل جاتا تھا اس کے بعد ملازم آتا تھا یا کام کے لیے نکلنا ہوتا تھا تو اس وقت کام چل رہا ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پھر میں نے 24 گھنٹوں کے لیے ملازم رکھ لیا لیکن اس کی بھی اپنی زندگی ہے، وہ کبھی چھٹی لے کر چلا جاتا تھا۔

اداکار آغا علی نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنے ایک کینیڈین دوست سے متاثر ہوکر گھر کے تمام کام خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سے اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں، تاہم اس انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب اکیلے رہتے ہیں۔