آئے روز متنازع خبروں کا حصہ بننے والی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں و بلیک میلنگ کا سامنا ہے۔
لندن پولیس ترجمان کے مطابق یہاں کچھ لوگوں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذریعے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حریم شاہ، جن کا اصل نام فضا ہے، انہوں نے پولیس کو کچھ لوگوں سے متعلق کی گئی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ ان کا پیچھا کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دھمکی دی جارہی ہے۔
حریم شاہ نے کچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا، جن سے اس کا مانچسٹر میں تعارف ہوا اور وہ ان کے ہمراہ رہی تھیں۔
پچھلے ہفتے حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔
یہ تنازع برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی میڈیا کے ممبروں سے رجوع کرنے کے بعد شروع کیا جس میں الزام لگایا کہ حریم نے مانچسٹر میں 6 ہزار پاؤنڈ چوری کرلیے اور شہر سے لندن فرار ہوگئیں۔
تاہم ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے رقم چوری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والوں کو اس کے خلاف پولیس کے پاس جانا چاہیے اور اس کی تفتیش کرنی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر بدنیتی، دھمکیوں اور بلیک میل کے ذریعے بدنام کریں۔




















